اسلام آباد( اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-17ستمبر2007)اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے قومی باکسنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کیوبا میں لگایا جائے گا۔تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کیلئے قومی ٹیم19 ستمبر کو کیوبا روانہ ہوگی۔تربیتی کیمپ پر آنے والے اخراجات تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں میں نعمان کریم، علی محمد، عابد علی، محمد ساجد، اصغر علی شاہ، در محمد، یاسر جاوید اور میر وائز خان شامل ہیں جبکہ محمد طارق جولین رکانڈو اور گونزالن سڈینو کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔