نیوکاسل(سپورٹس ڈیسک )لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان ٹائٹل جیتنے کے بعد پہلی بار دسمبر میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے کورٹ میں اتریں گے۔ورلڈباکسنگ ایسوسی ایشن لائٹ ویٹ چیمپئن شپ میں عامر خان یوکرائن کے ڈیمٹری سالیٹا کے خلاف5دسمبر کو نیوکاسل انگلینڈ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سالیٹا اور عامر تارکین وطن کے اولادیں ہیں ، عامر کے والدین کے تعلق پاکستان سے ہے اور وہ برطانوی شہری ہیں جبکہ سالیٹا یوکرائن میں پیدا ہوئے اور امریکہ میں پلے بڑھے اور جوان ہوئے۔ایونٹ کے پروموٹر فرنک ورن نے دونوں کے مابین آنیوالے مقابلے کو باکسنگ کی دنیا کا ایک بڑا مقابلہ قرار دیا ہے تاہم فرنک کے مطابق عامر کو اپنے اعزاز کے دفاع میں کافی سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑیگا کیونکہ سالیٹا اس وقت اپنے عروج سے گزررہا ہے اس نے اب تک 30مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی جن میں 16مقابلے ناک آؤٹ تھے جن میں وہ فاتح ٹھہرے۔ناقدین کی جانب سے خیال جارہا ہے کہ امریکی میڈیا عامر کی شکست کیلئے اس کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم جوئی شروع کرنیوالا ہے تاکہ عامر دفاع میں ناکام ہوجائے۔