کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر باکسنگ ایونٹ پر چھ کروڑ روپے سے زائد خرچہ آئے گا جبکہ ہمارا اندازہ چارکروڑ تھا۔ ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے دوکروڑ تین لاکھ روپے ملے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، فی الحال تمام اخراجات ہم خود کررہے ایونٹ پر چھ کروڑ روپے سے زائد خرچہ آئے گا ،دودا خان بھٹویں، اس موقع پر موجود وفاقی وزیرکھیل اعجاز جاکھرانی نے انہیں حکومت کی جانب سے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ ٹیموں کے آمد کے حوالے سے نائب صدر اقبال حسین کا کہنا تھا کہ 17 غیر ملکی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، کینیا، تھائی لینڈ اور شام کی ٹیمیں ہفتے کی صبح تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو ملا کر20 ٹیمیں ہوگئیں ہیں۔ 106 کھلاڑی اور59 آفیشلز اس وقت ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں باکسنگ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ٹیموں نے پہلے کبھی یہاں کا رخ نہیں کیا۔ منگولیا کی ٹیم اولمپک اور ورلڈچیمپئن ہے اس کے علاوہ چین، بھارت، ازبکستان اور دیگر بڑی ٹیمیں یہاں شرکت کررہی ہیں۔