کراچی ( سپورٹس رپورٹر) شہید بینظیر باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے بینظیر اسپورٹس کمپلکس میں ہوں گے جہاں تماشائیوں کوداخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تماشائیوں کے لیے برابر میں قائم فٹ بال اسٹیڈیم میں مقابلے دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگائی جائے گی۔ جبکہ باکسنگ کمپلکس میں صرف باکسرز، ریفری ججز، ڈیلی گیٹس اور صحافیوں کو جانے کی اجازت ہوگی اس میں300 کے قریب افرادمقابلے دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب باکسنگ ایونٹ کے لیے ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ سری لنکن سے تعلق رکھنے والی نویا ایملڈینیا کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل لیول پر بہت عرصے سے میزبانی کررہا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں پہلی بار اتنے ممالک کی ٹیمیں اکٹھی ہونا بڑی بات ہے۔ تمام ڈرازکمپیوٹر سے نکالے جائیں گے۔ کھلاڑی فیئر پلے کا مظاہرہ کریں، امید ہے مقابلوں کے دوران کوئی پروٹیسٹ ریکارڈنہیں ہوگا۔ یہی ہماری کامیابی ہوگی۔