لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 25-اکتوبر2007) پاکستانی نژاد انگلش کامن ویلتھ چیمپئن عامر خان کو عدالت نے چھ ماہ کے لئے ڈرائیونگ کرنے سے روک دیا وہ تیز رفتاری سے اپنی65ہزار پاؤنڈر مالیت کی بی ایم ڈبلیو چلا رہے تھے کہ جیفری ہٹن نامی ایک شخص ان کی کار کے نیچے آ گیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور حادثے کے بعد وہ کافی دیر تک اپنے کام پر نہیں جا سکے اب وہ چھڑی کے سہارے چل رہے ہیں عامر خان کو گزشتہ روز عدالت نے سزا سنا دی انکو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا ہے یہ فیصلہ ان کے شہر بولٹن کی عدالت میں سنایا گیا عامر خان نے فوری طور پر جرمانے کی ادائیگی کردی۔