اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17-نومبر2007)پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں باکسنگ جمنیزیم تعمیر کر رہا ہے۔ کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں باکسنگ جمنازیم کی تعمیر کیلئے 22 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور ان تینوں منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ لاہور میں کام جلد شروع کردیا جائيگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے جمنیزیم کیلئے چھ کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم الگ سے مختص کی گئی تھی۔ جمنیزیم میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہو سکے گا