بولٹن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-دسمبر2007) برطانیہ کے ابھرتے ہوئے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے دولت مشترکہ لائٹ ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے اپنے مخالف ہیرل گراہم کو صرف72 سیکنڈ میں پچھاڑ دیا۔ لوٹن سے تعلق رکھنے والے باکسر ہیرل گراہم طے شدہ شیڈول کے دس راؤنڈ کے پہلے ہی راؤنڈ میں عامر خان کے تابڑ توڑ حملوں کی تاب نہ لا سکے اور اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر پڑے، جس پر ریفری کو مقابلے کو پہلے ہی راؤنڈ میں روکنا پڑا۔