نیویارک (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک18-دسمبر2007)عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی آئندہ سال فروری کو اپنے لائٹ ہیوی ویٹ اعزاز کا دفاع کرینگی، لیلیٰ علی کی مدمقابل گیونڈولائن و نیل ہونگی، لیلیٰ علی جو ان دنوں جنوبی افریقہ میں ہی ہیں نے کہا ہے کہ تین فروری کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی، لیلیٰ علی نے پروفیشنل باکسنگ کے آغاز تک کوئی مقابلہ نہیں ہاری ہیں۔