اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک27-دسمبر2007) اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کوچنگ سینٹر میںشروع ہوگیا ۔ پاکستان ٹیم کے کیمپ میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کیوبا سے آئے ہوئے باکسرز کیمپ میں ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ دیگر باکسرز کو عید کیلئے چھٹیاں دی گئی تھیں، وہ آج سے کیمپ جوائن کرلیں گے۔تربیتی کیمپ میں مڈل ویٹ، لائٹ ویٹ، ہیوی ویٹ اور سپر ہیوی ویٹ مقابلوں کی تیاری کرائی جائے گی۔ کیوبن کوچ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے 11رکنی ٹیم منتخب کریں گے۔