لندن (اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک04-فروری 2008) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے کیرےئر کے سخت ترین مقابلے کے بعد گیری سینٹکو شکست دیدی۔ لندن ایکسل میں ہونے والے مقابلے میں عامر خان نے آسٹریلیا کے سابق آئی بی ایف سپر فیدرویٹ چمپئن گیری سینٹ کلےئر کو شکست دی ۔کامن ویلتھ لائٹ ویٹ چمپئن عامر خان نے اپنے 33 سالہ سخت حریف کے خلاف پوائنٹس میں برتری حاصل کی ۔ مقابلے کے ابتدائی راؤنڈز میں عامر خان غالب رہے تاہم سینٹ کلےئر نے 21 سالہ پاکستانی نژاد پلےئر کو تھکانے میں کامیاب رہے تاہم بولٹن کے عامر خان نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور ججز کے کارڈ میں حریف کے مقابلے میں خود کو منوانے میں کامیاب رہے اور ایک متفقہ فیصلے کے تحت کامیاب قرار دیدیے گئے ۔تینوں ججز نے مقابلے کا فیصلہ 120-108 کے فرق سے عامر خان کے حق میں دیدیا ۔عامر خان نے کامیابی کے بعد کہاکہ حریف مضبوط اور ورلڈ کلاس باکسر ہے اور میرے تمام شاٹس کا مقابلہ کیا تاہم میں نے بھرپور انجوائے کیا اور اس فائٹ سے بہت کچھ سیکھا۔ پروموٹر فرینک وارن نے کہاکہ عامر خان آئندہ مقابلے کے لئے اپریل میں امریکہ یا پھر یورپین ٹائٹل کی دوڑ میں ہوں گے۔