بیجنگ | (اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک08-فروری 2008) عالمی چیمپئین ٹائی سن گے نے کہا ہے کہ وہ رواں سال بیجنگ اولمپکس میں تین طلائی تمغے جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اپنے پہلے دورہ بیجنگ کے دوران ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی اتھلیٹ ٹائی سن گے نے کہا کہ بیجنگ اولمپکس کے دوران اپنے ملک کیلئے تین طلائی تمغے جیتیں گے اور اس کیلئے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔ 100 اور 200 میٹر ریس کے عالمی چیمپئین امریکی اتھلیٹ کا کہنا ہے کہ ہو مکمل طور پر فٹ اور رواں سال اگست میں ہونے والے بیجنگ اولمپکس میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کیلئے انہوں نے بھرپور تیاری شروع کر رکھی ہے اور وہ بیجنگ اولمپکس میں 100، 200 اور 100 چار میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے