لاہور(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک11-فروری 2008)انٹرڈسٹرکٹ انڈر 17باکسنگ چیمیپئن شپ آج سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔11سے 15فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میں39،42، 46،50، 54، 58، 63 اور 69کلوگرام کی کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے باکسرز کو پنجاب ٹیم کی جانب سے قومی بین الصوبائی انڈر 17چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹریننگ کیمپ میں دعوت دی جائیگی۔قومی بین الصوبائی باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز 17مارچ سے ہوگا۔