UrduPoint Sports

كھیل >> باکسنگ >> ہوپکنز 21 ویں بار لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

کارڈف، لاس ویگاس (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) برندڈ باکسر ہوپکنز نے کامیابی سے آئی بی او لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کر لیا۔ انہوں نے لاس ویگاس میں ونکی رائٹ کو پوائنٹس پر ہرایا۔ ونکی رائٹ گزشتہ 7 سال سے ناقابل شکست چلے آ رہے تھے۔ سابق مڈل ویٹ چیمپئن ہوپکنز کو تینوں ریفریز نے فاتح قرار دیا۔ میچ کے دوران ونکی رائٹ نے زیادہ مکے رسید کئے لیکن مکے نشانے پر نہ لگنے کی وجہ سے وہ ہار گئے۔ ہوپکنز نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے 21 ویں فائٹ جیتی۔ ادھر وینزویلا کے جارج لینارز نے میکسیکو کے آسکر کو 10 ویں راؤنڈ میں شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا عارضی فیدر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ یوں لینارز نے اب تک کے تمام 24 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی برقرار رکھا۔ ادھر ویلز کے انزو میکارن نے ڈبلیو بی او کروزر ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے وائن بریتھ ویٹ کو ہرایا۔ دونوں باکسرز کے درمیان میچ ابتداء میں ہی ناک آؤٹ پر ختم ہونے کا امکان تھا لیکن مقابلہ پانچویں راؤنڈ تک گیا۔ 28 سالہ انزو نے اب تک کی 28 میں سے 27 فائٹس ناک آؤٹ کے ذریعے جیت رکھی تھیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کيلئے ویلز کے ورلڈ چیمپئن جوئے کالغازے فائٹ دیکھنے کيلئے موجود تھے۔ دریں اثناء ویلز کے گیون رینز نے پوائنٹس پر سولے مین ایم بائی کو ہرا کر ڈبلیو بی اے لائٹ والٹر ویٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ یوں 27 سالہ باکسر ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ربز ویلز کی جانب سے عالمی مقابلہ جیتنے والے 10 ویں کھلاڑی ہیں۔ اس وقت کالغازے 2 ویٹ پر قبضہ کئے ہیں جبکہ انزو بھی چیمپئن ہیں۔ مزید برآں ایلکس آرتھر نے ورلڈ سپر فیدر ویٹ چیمپئن بننے کی ایک اور رکاوٹ دور کر دی۔ انہوں نے ڈبلیو بی او ٹائٹل پر بھی قبضہ کر لیا۔ سکاٹ لینڈ کے باکسر آرتھر نے فلاڈلفیا کے بوگوگولیزے کو 10 راؤنڈ کے مقابلے میں ہرا دیا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.