لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک07-مارچ2008) بین الصوبائی انڈر 17باکسنگ چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی ۔ پنجاب نے 29پوائنٹس کیساتھ پہلی، سندھ نے 17 کے ساتھ دوسری اور بلوچستان نے 16کے ساتھ تیسری پوزیشن حا صل کی، فاٹا نے 12اور سرحد نے 8پوائنٹس حاصل کئے ۔ اسامہ ارشد کو چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ آخری روز کھیلے گئے فائنلز مقابلوں میں 46کلو گرام میں سندھ کے شہروز کیچی نے گولڈ میڈل ، پنجاب کے وجاہت علی نے سلور اور بلوچستان کے عبدالکبیر نے برونز میڈل حاصل کئے ۔ 48کلو گرام میں پنجاب کے خاور شہزاد نے گولڈ میڈل ، فاٹا کے شیرون نے سلور ، بلوچستان کے عامرمرتضیٰ اور سرحد کے ساجد علی نے برونز میڈل حاصل کئے ۔ 50کلو گرام میں سندھ کے جمال نے گولڈ میڈل ، پنجاب کے علی جاوید نے سلور اور سرحد کے فہیم اور بلوچستان کے محمد رضا نے برونز میڈل حاصل کئے ۔ 52کلو گرام میں پنجاب کے اسامہ ارشد نے گولڈ میڈل ، بلوچستان کے علی محمد نے سلور، فاٹا کے محمد نصیر اور سرحد کے دلاور نے برونز میڈل حاصل کئے ۔ 54کلو گرام میں پنجاب کے احمدنوشیروان عادل نے گولڈ میڈل ، سندھ کے عامر خا ن نے سلور میڈل جبکہ سرحد کے ارسلان علی خان نے برونز میڈل حاصل کیا ۔60کلو گرام میں بلوچستان کے کاظم نے گولڈ میڈل ، پنجاب کے عامر رفیق نے سلو میڈل جبکہ سندھ کے صدام حسین اور فاٹا کے سنیل تاج نے برونز میڈل حاصل کیا۔