واشنگٹن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )عظیم تر باکسر محمد علی کی چیمپئن باکسر بیٹی لیلیٰ علی نے فٹ بال کے کھلاڑی کرٹس کانوے کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ شادی کے انتظامات کرنے والے جولیٹ ریان کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پروقار تھی۔ دونوں کی ملاقات دو سال قبل سابق امریکی فٹ بال سٹار کے گھر تقریب میں ہوئی تھی جس میں 36 سالہ کانوے نے شادی کی پیشکش کی اور اس سال مارچ میں دونوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان کیا