کولنج (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) یوکرائن کے آئی بی ایف ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل ہولڈر ولادی میر کلٹسچکو اپنے اعزاز کے دفاع کيلئے آج امریکی حریف لیمن بریوسٹر کا مقابلہ کریں گے۔ تین سال قبل لیمن بریوسٹر نے ولادی میر کلٹسچکو کو پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا اور وہ اس شکست کا بدلہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ کلٹسچکو اپنے کیریئر میں 48 فائٹ جیت چکے ہیں۔ ان کوصرف 3مقابلوں میں شکست ہوئی۔