لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -05ستمبر2007) لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مسلم ہیلتھ کلب نے جیت لی۔ پاور ہیلتھ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں لاہور کی 16 کلبوں کے 128 کھلاڑیوں نے 8باڈی ویٹ کی کلاسوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں کا اہتمام مسلم ہیلتھ کلب نے سماجی کارکن ملک شاہنواز کے تعاون سے کیا۔ مسلم ہیلتھ کلب نے 3 کلاسوں میں مقابلہ جیتا۔ 56 کلوگرام میں عشروم صدیقی، 62 کلوگرام میں الیاس گلزار، 69 کلوگرام میں محمد عثمان، 77 کلوگرام میں رمیض راجہ، 85 کلوگرام میں پرویز بٹ، 94 کلوگرام میں سہیل سرور، 105 کلوگرام میں زوہیب بٹ اور 105 کلوگرام سے بڑی کلاس میں وقار آصف بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔