لاہو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پہلی نیشنل جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2007ء 95 پوائنٹس کے ساتھ پنجاب نے جیت لی۔ 38 پوائنٹس کے ساتھ سرحد کی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ 18 پوائنٹس کے ساتھ واپڈا تیسرے نمبر پر رہا۔ بیسٹ پوز آف 2007ء کا انعام پنجاب کے محمد جمشید جبکہ بیسٹ مسکولر 2007ء کيلئے سرحد کے محمد یاسین فاتح قرار پائے۔ جنہوں نے پانچ مختلف کیٹگریز میں پوزنگ کی۔ 55 کلوگرام کیٹگری میں مولو بخش (بلوچستان) پہلے، محمد قدیر (پنجاب) دوسرے جبکہ عمران (سرحد) تیسرے نمبر پر رہے۔ 60 کلوگرام کے مقابلوں میں محمد عرفان (پنجاب)، محمد ادریس (آرمی) اور منصور رضا شاہ (پنجاب) بالترتیب اول، دوئم اور سوئم رہے۔ 65 کلوگرام میں جمشید احمد (پنجاب)، ریاض خان (پنجاب) اور گوہر اقبال (سرحد) نے بالترتیب پہلی تین پوزیشن سنبھال لیں۔ 70 کلوگرام میں محمد راشد (پنجاب) وکٹری سٹینڈ پر پہنچے۔ قاری عالم زیب (سرحد) رنر اپ جبکہ اشفاق جاوید (واپڈا) تھرڈ رہے۔ 75 کلوگرام میں محمد یاسین (سرحد) بیسٹ پوزنگ کر کے اس کیٹگری کے مرد میدان رہے۔مہمان خصوصی بریگیڈیئر (ر) محمد نجم الثاقب نے انعامات تقسیم کئے۔