برسبین(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک02جون2008) ورلڈکپ 2010 ء کے کوالیفائنگ کے میچ میں آسٹریلیا نے ایشین چیمپئن عراق کو شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیرکسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی آسٹریلوی کھلاڑی کینویل نے شاندارگول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفرکی برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ عراق اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ 7 جون کوکھیلا جائے گا۔ دریں اثناء آسٹریلوی فٹ بال حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ 2018 ء ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے بولی دیں گے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گزشتہ روز ہونے والے فیفا کانگریس کے اجلاس میں فٹ بال کی عالمی تنظیم کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ 2018ء کے ورلڈکپ کی میزبانی افریقی ممالک میں سے کسی ایک کو دی جائے گی لیکن اس کے باوجود آسٹریلوی فٹ بال حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس ایونٹ کیلئے بولی دیں گے۔ کانگریس کے اجلاس کے دوران فیفا کے صدر سیپ بلاٹرکا کہنا تھا کہ 2010 کی میزبانی جنوبی افریقا کو دی گئی ہے جبکہ 2014 میں ورلڈکپ کا انعقاد برازیل میں ہوگا۔