UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> ایک اور اپ سیٹ،کروشیا نے فیورٹ جرمنی کو شکست دیدی

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13جون2008)یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کروشیا نےغیر متوقع طور پر فیورٹ ٹیم جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکراپ سیٹ کردیا۔فٹ بال کی یورپی چیمپئین شپ میں ابھی تک گروپوں کی سطح کے میچ کھیلے جارہے ہیں جن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ گروپ اے کی چار ٹیموں میں سے پرتگال اپنے اب تک کھیلے گئے دونوں میچ جیت کر قبل از وقت ہی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہےجبکہ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا ان مقابلوں سے خارج ہوجانا قبل از وقت ہی طے ہو چکا ہے۔جمعرات کی رات گروپ بی کے جو دو میچ کھیلے گئے ان میں جرمنی کا مقابلہ کروشیا سے اورآسٹریا کا مقابلہ پولینڈ سے تھا۔ پولینڈ اورآسٹریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا مگر جرمنی اور کروشیا کے درمیان مقابلے میں غیر متوقع طور پر کامیابی کروشیا کو ملی اور ایک بڑے اپ سیٹ کے اختتام پر جرمن ٹیم کروشیا سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی۔گروپ بی سے محض دو میچ کھیلنے کے بعد کروشیا کی ٹیم کی چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی یقینی ہو گئی ہے جبکہ اپنے دو میچوں میں سے ایک ہار جانے کے بعد جرمنی ابھی بھی اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دو دومیچ کھیلنے کے بعد آسٹریا اور پولینڈ ابھی تک صرف ایک ایک پوائنٹ حاصل کر پائے ہیں۔جرمن ٹیم کی ناکامی کے بعد جرمن کوچ Joachim Löw نے کہا کہ کروشیا کی ٹیم واضح طور پر بہتر ٹیم تھی جس کے کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور موقع ملنے پر بر وقت گول بھی کئے۔ یوآخم Löw نے کہا کہ پیر کے روزآسٹریا کے خلاف اپنےآخری گروپ میچ میں جرمن ٹیم کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کن صلاحیتوں کی مالک ہے۔ جرمن کوچ Löw کے بقول ماضی میں بھی جرمن ٹیم نے اپنی ناکامیوں سے ہمیشہ سبق سیکھا ہے اور جرمن ٹیم ان مقابلوں میں اپنی پوری طاقت سے واپس آئے گی۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.