بیسل(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19جون2008) یورو کپ2008 کا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہیں،جرمنی اور پرتگال سیمی فائنل کی جنگ کا آغاز کریں گے۔یورو کپ کے کواٹر فائنل میں آج پہلا میچ سوئیزرلینڈ کے شہر بیسل میں جرمنی اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔جمعہ20جون کووینا میں کرویشیا اور ترکی کی آمنے سامنے ہونگی،،21 جون ہفتہ کو ہالینڈ بیسل میں مقابلہ کرے گا روس کا جبکہ کواٹر فائنل کا آخرہ میچ22جون کو اسٹریا کے شہر وینا میں اسپین اور ورلڈ چیمپئین اٹلی کے درمیان ہوگا۔25 اور26 جون کو سیمی فائنل مقابلیں ہونگے۔یورو کپ کا فائنل29 جون کو وینا اسٹریا میں کھیلا جائے گا۔