ویانا ... اسپین نے جرمنی کو فائنل میں ایک گول سے شکست دے کر یوروکپ فٹ بال جیت لیاہے۔آسٹریا کے شہر ویانا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں اسپین اورجرمنی کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ ہوا ، میچ کاواحدگول 33ویں منٹ میں اسپین کے فرنینڈو ٹوریز نے اسکورکیا۔اسپین کی ٹیم دوسری باریوروکپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے ،اس سے پہلے اسپین نے 1964میں یوروپین چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔فرانس اور جرمنی کے بعداسپین تیسری ٹیم ہے جس نے یوروکپ کااعزازدومرتبہ حاصل کیاہے