ٹورنٹو(اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک7-اگست 2007) سابق انگلش کپتان ڈیوڈبیکھم اپنے نئے کلب لاس اینجلس گلیکسی کی طرف سے میجر فٹبال لیگ کا افتتاحی میچ نہیں کھیل سکے وہ ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے۔ لاس اینجلس اور ٹورنٹو کے درمیان میچ 0-0 گول سے برابر ہوگیا۔ امریکہ آنے کے بعد وہ صرف انگلش کلب چیلسی کے خلاف صرف 13منٹ تک کھیل سکے۔