لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12ستمبر2008) ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ‘ اٹلی‘ فرانس نے کامیابی سمیٹ لی۔ گزشتہ روز دنیا بھر میں 43کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے۔ انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کو 4-1سے شکست دی۔ والکوٹ نے تین اور روزنی نے ایک گول کیا۔ یورپی کوالیفائنگ راؤنڈ میں کروشیا نے دو مرتبہ انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ بیکھم کو والکوٹ کی جگہ 84ویں منٹ میں میدان میں بھیجا گیا‘ اس طرح انہوں نے 105ویں مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ سویڈن نے ہنگری کو 2-1سے‘ سپین نے آرمینیا کو 4-0سے‘ لکسمبرگ نے سوئٹزرلینڈ کو 2-1سے‘ اٹلی نے جارجیا کو 2-0سے‘ فرانس نے سربیا کو 2-1سے شکست دی۔ ترکی اور بلجیم کا میچ برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔