بنکاک (اے ایف پی) ایشیا کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اومان نے شاندار کھيل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا اور میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ اومان کے بدرمبارک نے کھيل کے 32ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف میں برقرار تھی۔ اومان کے ڈیفنڈر نے آسٹریلوی سٹرائیکرز کی گول کرنے کی ہرکوشش ناکام بنا دی تاہم کھيل کے 90ویں منٹ میں آسٹریلیا کے چل گول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اس طرح میچ برابر ہوگیا۔