وینزویلا (اے ایف پی) ارجنٹائن اور میکسیکو کی ٹیمیں بھی کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پیرو کو 4-0 سے ہرا دیا۔ ارجنٹائن کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھيل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو بالکل سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور یہ میچ جیت کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں میکسیکو کی ٹیم نے پیراگوئے کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ میکسیکو سے ہوگا جبکہ برازیل کی ٹیم یوراگوئے کے خلاف سیمی فائنل کھيلے گی۔ میکسیکو اور پیراگوئے کے میچ میں کاسٹیلو، ٹوراڈو، روٹز، بلانکو اور براوو نے گول کئے جبکہ ارجنٹائن اور پیروکے میچ میں ریکولمی، لابنٹل میس اور مشی رانو نے گول بنائے۔ یوراگوئے اور برازیل کے درمیان میچ کل کھيلا جائے گا
بارش سے متاثرہ پاک بھارت میچ ری شیڈول ہو سکتا ہے: نسیم اشرف