جکارتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں انڈونیشیا نے بحرین کو 2-1 سے ہرادیا۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ کے 14ویں منٹ میں انڈونیشیا کے مڈفیلڈر فرمان اوٹینا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ کھیل کے 27 ویں منٹ میں بحرین کے سید محمود جلال نے وائٹ کی طرف سے آنے والے کراس کو گول میں تبدیل کردیا۔ کھیل ختم ہونے سے 18 منٹ قبل انڈونیشیا کی طرف سے سٹارسٹرائیکر بمبانگ نے دوسرا گول کردیا جو فیصلہ کن ہوگیا۔ اس کامیابی کے بعد انڈونیشیا کے کوارٹرفائنل میں جانے کے امکانات روشن ہوگئے۔ بحرین کے گول کیپر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔ چین نے ملائیشیا کو 5-1 سے ہرایا۔ شاؤجیائی اور وینگ ڈن نے 2"2 گول کئے