لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک23-اکتوبر2007) ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں عراق نے سٹرائیکر مہدی اجیل کے چار گولز کی مدد سے پاکستان کو 7-0 سے شکست ديدی۔ میچ میں عراقی ٹیم کا پلہ پہلے منٹ سے ہی بھاری تھا۔ 17ویں منٹ میں کپتان نشاط علی نے گول کرکے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ 23ویں منٹ میں مہدی اجیل نے گول کرکے برتری دوصفر کردی۔ 25ویں منٹ میں، علی عباس نے 49ویں منٹ میں، مہدی اجیل نے 71ویں منٹ میں جاثم الحمد، 83ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی عماد، 88ویں اور 90ویں منٹ میں مہدی اجیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ پاکستانی ٹیم نے کمزور کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ڈی کو دیکھنے کيلئے ترستے رہے۔ میچ کے مہمان خصوصی عراق کے پاکستان میں سفیر تھے۔