میکسیکو سٹی(سپورٹس ڈیسک) میکسیکن ٹیم بدھ کو ورلڈ چیمپئین اسپین کیخلاف کھیلے جانیوالے دوستانہ میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسپینش ٹیم گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں نظرآئیگی۔ اب تک کھیلے جانیوالے چودہ میچوں میں میکسیکو نے اسپین کوپانچ مرتبہ مات دی لیکن اسپین کی ٹیم گزشتہ سات میچوں سے ناقابل شکست ہے۔