وینزویلا (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) برازیل اور ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیموں نے کوپا امریکہ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کوالیفائی کر لیا۔ برزایل نے پنلٹی ککس پر یورا گوئے کو 4کے مقابلے میں 5گول سے ہرایا جبکہ ارجنٹائن نے میکسیکو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دی ،برازیل اور یوراگوئے کے درمیان ہونیوالہ سیمی فائنل معرکہ مقررہ وقت تک 2-2گول سے برابر تھا۔ دفاعی چیمپئن برازیل کی ٹیم نے دوبار اپنی برتری کو کھویا۔ یورا گوئے نے جان لڑادی تاہم پنلٹی ککس پر ان کی پیش نہ چلی۔ میچ کے موقع پر شدید حبس اور گرمی تھی۔ 15 ویں منٹ میں میں کون نے گول کیا جس کو ری کوبا نے برابر کر دیا۔4منٹ بعد برازیل نے جولیہ کی بدولت برتری حاصل کی جس کو 70ویں منٹ سباسٹین نے برابر کیا۔ پنلٹی شوٹ کے بعد سڈن ڈیتھ پر فیصلہ ہوا۔