ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) فیفا کلب ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں شروع ہو گیا ہے اور اس کے افتتاحی میچ میںمتحدہ امارات کے ال واحدہ کلب نے پاپوانیوجینیا کے ہیکری یونائیڈ کلب کو شکست دیدی ۔ ابو ظہبی میں ہونیوالے میچ میں میزبان کلب آل واحدہ نے پاپوانیوجینیا کے ہیکر ی یونائیٹڈ فٹبال کلب کو تین صفر سے ہرادیا۔فیفا کلب ورلڈ کپ میں دنیا کی وہ بہترین کلب ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جو اپنے ملک کی چیمپیئن ہوتی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی چیمپیئن ال واحدہ نے پاپوا نیو گنی کے کلب ہیکاری یونایٹیڈ کو چار گول سے شکست دی۔ واحدہ کلب کی جانب سے ہیوگو اور بیانو نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی عبد الرحیم جمعہ نے اپنی ٹیم کا تیسرا گول اسکور کیا۔ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اسپین کی شہرہ افاق ٹیم بارسلونا اپنے اعزاز کو دفاع کریگی۔