تہران (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک08-نومبر2007) ایران کی فٹ بال ٹیم نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن انڈر 19- یوتھ چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ابتدائی میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 14-0 سے ہرا دیا۔ ایران میںکھیلے جانے والے اس میچ میں ایرانی فٹ بال ٹیم نے ابتدائی دس منٹ میں چار گول کرکے پاکستانی ٹیم کے حوصلے پست کر دیئے۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر ایران کو پاکستانی ٹیم کے خلاف 9-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں ایرانی ٹیم نے مزید پانچ گول کرکے مقابلے 14-0 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو سات پولز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ٹاپ دو اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ایران کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 11 نومبر کو لبنان کیخلاف کھیلے گی۔ جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کا تیسرا میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا