UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> برازیلین لیجنڈ رونالڈو فٹبال سے ریٹائرہوگئے

برازیلیہ(سپورٹس ڈیسک)برازیل کے فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی رونالڈو ریٹائر ہو گئے ۔ انہوں نے برازیل کے دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ آج بھی ان کا شمار اِس کھیل میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔34سالہ فٹبال اسٹار نے برازیل کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مزید نہیں کھیل سکتا۔ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں کھیلنا اور دوبارہ اپنی بہترین پرفارمنس دکھانا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ میرے خیال میں وقت آگیا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں۔انہوں نے کہاکہ میرا دماغ اور دل اب بھی یہی چاہتے ہیں کہ میں اپنے کھیل کو مزید جاری رکھوں لیکن میرا جسم اب ساتھ نہیں دیتا۔قبل ازیں رونالڈو نے یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ رواں برس کے اواخر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے لیکن پے در پے زخموں اور جنوبی امریکہ کے سب سے مشہور فٹبال کلب ٹورنامنٹ ’کوپا کپ‘ کی وجہ سے انہیں یہ اعلان وقت سے پہلے کرنا پڑ رہا ۔ کوپا کپ، یورپ میں چیمپئنز لیگ ٹرافی کے برابر ہے اور اپنے شاندار کیریئر کے دوران رونالڈو صرف ایک مرتبہ یہ کپ جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔رونالڈو آج کل دنیا کے تمام بڑے اور بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ اعلیٰ اعزازات سے بھی نوازا گیا۔1996، 2002 میں انہیں سال کا بہترین فیفا پلیئر قرار دیا گیا تھا۔وہ اپنے شاندار کیرئر کے دوران یورپ کے مشہور ترین فٹبال کلبوں کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں، جن میں ایف سی بارسلونا، ریئل میڈرڈ اور انٹر میلان شامل ہیں۔ رونالڈو اپنے کیریئر میں تین مرتبہ انتہائی شدید زخمی ہوئے، یہاں تک کہ کھلاڑی کے طور پر ان کا کیرئر بھی خطرے میں پڑ گیا تھا۔1999 میں انہیں گھٹنے پر انتہائی شدید چوٹ آئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں کافی عرصہ کھیل کے میدان سے دور رہنا پڑا تھا۔ اسی طرح 2002 میں بھی ان کا وہی گھٹنا شدید رخمی ہو گیا تھا۔ فروری 2008ء میں رونالڈو اٹلی کے میلان کلب کی طرف سے کھیل رہے تھے کہ انہیں دائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی۔ اس چوٹ کی وجہ سے انہیں میلان کلب کو خیر باد کہنا پڑا اور وہ2009 میں برازیل واپس لوٹ گئے۔2008ء میں رونالڈو منشیات کے استعمال اور جنسی تعلقات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہے۔ اْسی برس دسمبر میں انہوں نے ایک پانچ سالہ لڑکے کا والد ہونے کا اعتراف کیا تھا، جو جاپان میں پیدا ہوا اور سنگاپور میں رہائش پذیر ہے۔ رونالڈو کے اس کے علاوہ بھی تین بچے ہیں۔ سابقہ بیوی سے رونالڈو کا ایک بیٹا اور موجودہ بیوی بیا اینتھنی سے دو بیٹیاں ہیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.