میڈرڈ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13-نومبر2007) سپین فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن رئیل میڈرڈ نے سخت مقابلے کے بعد مالروکا کلب کو 4-3 سے شکست دی۔ وقفہ پر میچ دو دو گول سے برابر تھا اور ایک موقع پر میچ تین تین گول سے برابر ہو گیا۔ لیکن 73 ویں منٹ میں وین نیٹل روئے نے گول کر کے رئیل میڈرڈ کو برتری دلا دی۔ یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ برازیلی سٹار روینو نے دو گول داغے، ایسپونیٹل نے اتھلیٹک بلباؤ کو 2-1 سے شکست دی۔ رئیل زاراگوزا کو رئیل بیٹس کے مقابلے میں 2-1 سے شکست ہو گئی۔ ویلارئیل نے سویلا کلب کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔