بارسلو نا (سپورٹس ڈیسک) بارسلونا کے لائیونل میسی اوساسونا کے خلاف گول کرنے کے بعد سپینش سیزن میں پچاس گول پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔میسی نے گزشتہ ہفتے ریئل میدرد کے خلاف گول کر کے ہنگری کے فرینک پسکاس کا 49 گولوں کا ریکارڈ برابر کر دیا تھا۔ارجنٹینا کے سپر سٹار نے پچاس میں سے 31 گول لا لیگا، نو چیمپیئنز لیگ، سات کوپا ڈیل رے اور تین سپینش سپر کپ کے مقابلوں میں کیے۔اوساسونا کے خلاف میچ میں پہلا گول سٹرائیکر ڈیوڈ ویا نے کھیل کے چوبیسویں منٹ میں کیا۔ اور اس کے بعد میسی کے گول نے بارسیلونا کی ریئل میدرد کے خلاف لا لیگا مقابلوں میں آٹھ پوائنٹس کی برتری برقرار رکھی۔اب چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل مقابلوں کے پہلے مرحلے میں دونوں حریفوں کا مقابلہ برنابیو میں ہو گا۔لیونل میسی ارجنٹائن کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جوفیفا پلیئرآف دی ائیرایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن بھی میسی کو میراڈونا پر ترجیح دیتے ہوئے ملکی تاریخ کا سب سے کامیاب فٹبالر بھی دے چکی ہے اورخود میراڈونا بھی کئی مرتبہ یہ میسی کی افایت کا اعتراف کرچکے ہیں۔