پیورٹو(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) دفاعی چیمپئن برازیل اور میکسیکو نے بھی کوپا امریکہ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ برازیل نے گروپ بی کے میچ میں ایکواڈور کے 54 ویں منٹ کے روبن ھو کے گول کی بدولت 1-0 سے ہرا دیا۔ یہ گول پینلٹی کک پر ہوا روبن ھو نے اب تک ٹیم کی جانب سے 4 گول کئے ہیں جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ برازیل کی ٹیم پہلا میچ میکسیکو سے ہار گئی تھی۔ اس کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ چلی کے ساتھ ہوگا میکسیکو اور چلی کا میچ انتہائی شاندار رہا لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ آج ارجنٹائن اور پیراگوئے کا مقابلہ ہوگا جس کی فاتح ٹیم میکسیکو کیخلاف کھیلے گی