سنتیاگو: چلی کے شائقین نے کوپا امریکا فٹبال کپ میں اپنی ٹیم کی میکسیکو کے خلاف کامیابی پر سنتیاگو میں جشن منایا۔ کوپا امریکا فٹبال کپ کے پہلے راونڈ میں گروپ سی کے میچ میں چلی نے میکسیکو کو دو ایک سے شکست دی۔ میکسیکو کے خلاف کامیابی کے بعد چلی کے شائقین سنتیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے۔ شائقین نے ہاتھوں میں چلی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ شائقین نے اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کامیابی پر خوب جشن منایا۔ چلی کے اسٹرئیکرلوئیس ایسلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے میکسیکو کے خلاف اچھی فٹبال کھیل کر کامیابی حاصل کی۔ ایسا ہوتا ہے کہ کھلاڑی کبھی اچھی فٹبال کھیلتے ہیں اور کبھی خراب لیکن اس وقت ضروری تھا کہ اتنے خوبصورت کراوڈ کے سامنے میچ میں کامیابی حاصل کی جائے جو ہم نے حاصل کی۔ سرد موسم کے باوجود سنتیاگو کی ڈاون ٹاون اسٹریٹ پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شائقین رات بھر سڑکوں پر جشن مناتے رہے۔