اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک23-نومبر2007)کروشیاکی ٹیم نے شاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو ویمبلے گراؤنڈ میں شکست دیکر آئندہ سال ہونے والے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے سے محروم دیاہے، انگلینڈ کی ٹیم جسے یورو کپ تک کوالیفائی کرنے کیلئے صرف کروشیاکیخلاف میچ ڈراکر نا تھا کو اس اہم میچ میں دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ ٹیم کی شکست کے فوری بعد انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے ٹیم کے کوچ میکلورن اور اسسٹنٹ کوچ ٹیری کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے، انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان اس اہم میچ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کروشیا کی ٹیم نے آغاز میں ہی انگلینڈپر اپنا دباؤبڑھا دیا جس کے نتیجے میں کروشیا کی ٹیم میچ کے آٹھویں منٹ میں کرنچکار کے ذریعے برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، ایک گول خسارے میں جانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے مقابلہ برابرکرنے کیلئے بھرپور کوشش کی مگر میچ کے چوہویں منٹ میں کروشیاکی ٹیم نے اولیک کے شاندارگول کے ذریعے برتری ڈبل کرتے ہوئے انگلینڈ کو مزید دباؤکا شکارکردیا میچ کے 56منٹ میں انگلینڈ نے لمبارڈ کے گول کے ذریعے خسارہ کم کیا جبکہ میچ کے 65ویں منٹ میں ڈیوڈ بیکھم کے پاس پر کروچ نے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا مقابلہ دودو گول سے برابرہونے کے بعد کھیل میں زیادہ تیزی آگئی اورکروشیاکی ٹیم نے مزید حملے شروع کردیئے میچ کے 77ویں منٹ میں کروشیا کے پیٹرک نے اپنی ٹیم کی جانب سے تیسرا گول کردیا جسے اتارنے میں انگلینڈ کی ٹیم فائنل وسل تک ناکام رہی اور یورو کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی، یہ 1994ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ انگلینڈکی ٹیم یورو کپ تک کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے، انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین جیف تھامسن جواس شکست پر سیخ پاتھے نے فوری طور پر کوچ اوراسسٹنٹ کوچ کا معاہدہ ختم کرتے ہوئے انہیں گھر جانے کا کہہ دیا۔