لاہو(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01-مارچ2008)پاکستان فٹبال فیڈریش کے نئے لوگو کی نقاب کشائی گزشتہ روز فیفافٹبال ہاؤس لاہور میں ہوئی ۔پی ایف ایف کے سربراہ مخدوم سید فصل صالح حیات نے نئے لوگو کی رونمائی کی ۔اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریش کے جنرل سیکرٹری کرنل (ر)احمد یار لودھی اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔فیصل صالح حیات نے نیا لوگو شیلڈ کی شکل میں چاروں صوبوں کی ایسوسی ایشنز ،پاکستان ریلولے ،پاکستان پرئمیر لیگ چیمپئن واپڈا ،لاہور فٹبال ایسوسی ایشن اور پاکستان فٹبال وویمن ونگ کے عہدیداروں کو پیش کیا۔نئے لوگو میں فٹبال کے ساتھ آگے کو واضح دیکھایا گیا ہے جس کے بارے میں فیصل صالح حیات نے کہاکہ نیا لوگو جذبہ اور امنگ پیدا کرنے میں نہ صرف پاکستانی ٹیم کیلئے مدد گار ثابت ہوگا بلکہ یہ ہمارے مستقبل کی عکاسی بھی کرتا ہے۔