UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> سیاست کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں،فیصل صالح حیات

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01-مارچ2008)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ سیاست کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، لہذا انہیں امید ہے کہ نئی حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں اور سپورٹس اداروں کو ڈسٹرب نہیں کریگی۔فیفافٹبال ہاؤس میں پی ایف ایف کے نئے لوگو کی تقریب رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کھیل اور سیاست دو الگ شعبے ہیں لہذا انہیں مکمل یقین ہے کہ نئی حکومت کے آنے سے بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں کے متاثر ہونے کے بہتری پیدا ہوگی۔پنجاب سٹیڈیم میں قومی ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت نہ دینے اور ٹیم کے در در دھکے کھانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے مکمل کوشش کی ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سے سٹیڈیم لے کر فٹبال ٹیم کو دیا جائے مگر سپورٹس بورڈ والے اس قدر زیادہ رقم کا مطالبہ کررہے ہیں جو فلحال پی ایف ایف کے بس سے باہر ہے مگر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب سٹیڈیم کے ساتھ ساتھ کراچی کا لیاری سٹیڈیم بھی فٹبال ٹیم کیلئے حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں مگر یہ اس وقت ممکن ہوگا جب پی ایف ایف کے پاس پیسے کی ریل پیل ہوگئی انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پاکستان فٹبال کے بارے میں مثبت انداز میں لکھیں تاکہ ہمیں زیادہ سے زیادہ سپانسرز ملیں جس سے قومی ٹیم کیلئے الگ فٹبال گراؤنڈز کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔فیصل صالح حیات نے کہا کہ آج پاکستان میں سب سے مقبول ترین کھیل کرکٹ ہے مگر گزشتہ چار سال کے دوران ہم نے فٹبال میں اس قدر ترقی کی ہے کہ ہم نے ہاکی اور سکوائش کو پیچھے چھوڑ کر فٹبال کو پاکستان کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنا دیا ہے جس کا کریڈٹ فیڈریشن کی انتظامیہ ،چاروں صوبوں کی ایسوسی ایشنز اوربالخصوص قومی فٹبالرز کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے یہ مقام حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے2003ء میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صدرات سنبھالی تب سے لیکر آج تک جنتے میری صدارت میں فٹبال کی ترقی کیلئے کام ہوئے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا اُس وقت قومی ٹیم کے ایک فٹبالر کو ڈیلی الاؤنس کے طور پر روزانہ 20ڈالر ملتے تھے جو ہم نے بڑھا کر 50ڈالر کردیئے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب تک کھلاڑی کو معاشی طور پر سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں تب تک آپ ترقی نہیں کرسکتے۔نئے لوگو کے بارے میں انہوں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب میں نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے فیڈریشن کی صدرات سنبھالی تھی تو تب ہم نے فیصلہ کیا کہ نیا لوگو بھی سامنے آنا چاہیے ۔انہوں نے نئے لوگو میں موجود آگ کے عکس کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب تک آپ اپنے کھیل میں آگ یعنی جذبہ اور جنون پیدا نہیں کرتے تب تک آپ آگے نہیں جاسکتے آپ کے اندر موجود آگ ہی آپ کو آگے لیجا سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ نئے لوگو میں آگ کا عکس شامل کیا گیا جوہمارے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے میڈیا کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا کا دور ہے اور میڈیا کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ ہم میڈیا والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.