UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> فٹبال :پاکستان نے نیپال کو 2-0سے ہراکر سیریز برابرکردی

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک28-مارچ2008 )پاکستان فٹبال ٹیم نے نیپال کو دوسرے دوستانہ میچ میں 2-0سے ہراکرسیریز برابرکردی۔نیپال کے ساحلی شہرپوکھرا میں کھیلے گئے دوسرے دوستانہ میچ پاکستان نے پہلے ہاف میں محمد قاسم کے گول کی بدولت برتری حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی جو میچ دوسرے ہاف کے آغاز تک برقرار رہی دوسرے ہاف کے آغاز ہی سے مقابلے میں تیزی آگئی اس دوران دونوں ٹیموں کے فارورڈ اور سٹرائیکرز نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ تابڑتوڑ حملے کیے تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی پاکستان کی جانب سے ڈیفنڈرز نے ناقابل یقین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں پاکستان کی جانب سے دوسرا اور میچ کافیصلہ کن گول محمد رسول نے کیا،دو صفرکی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ڈیفنڈرز ،گول کیپرز اور سٹرائیکرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال پر کنٹرول رکھا اور دفاعی حکمت علمی اپنا کر حریف ٹیم کے گول کرنے کے تمام منصوبے ناکام بنا کر نہ صرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ سیریز برابرکردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا مگر کھیل کے آخری 13منٹ میں میزبان ٹیم نے یکے بعد دیگرے دوگول داغ کرمیچ اپنے نام کرلیا۔فتح کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ اختر محی الدین نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے ان کی توقعات کے مطابق کھیل پیش کیا جس سے ان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ نیپال کے خلاف کھلاڑیوں نے اے ایف سی کپ کوالیفائنگ راؤنڈسے قبل عمدہ کھیل پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔قومی ٹیم فٹبال ٹیم نیپال کے خلاف دودوستانہ میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ کر اے ایف سی کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کیلئے تائیوان روانہ ہوجائیگی۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.