میڈرڈ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک15-اپریل2008) ریال میڈرڈ نے اسپینش لیگ فٹ بال میں مورشیا کو 1-0 سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے ویسلے اسنائمجر نے واحد گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم مورشیا کے مدمقابل تھی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم ریال میڈرڈ ٹیم کے ویسلے اسنائمجر نے میچ کے 58 ویں منٹ میں ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ اس طرح ریال میڈرڈ نے مورشیا کو اس میچ میں 1-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔ یہ ٹیم اپنا اگلا میچ ریسنگ سینٹینڈ سے کھیلے گی۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم لیگ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اس کے پوائنٹس کی تعداد 69 ہے جبکہ اس نے 32 میچز کھیلے ہیں اور 22 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بارسلونا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے اس نے 32 میچوں میں شرکت کرتے ہوئے 17 میں فتح حاصل کی ہے۔