لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01مئی 2008) چیلسی نے لیور پول کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ، دوسرے سیمی فائنل کے سیکنڈ لگsecond Leg میچ میں چیلسی نے تین دوسے کامیابی حاصل کی ۔اسٹیم فورڈStamford برج میں کھیلے گئے سیکنڈ لیگ سیمی فائنل میں چلیسی اور لیور پول کامیچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ،چیلسی کے لیے ڈروبا اور لیور پول کے لیے ٹوریس نے گول اسکور کیا ، اضافی وقت میں پہلے فرینک لیمپرڈ نے اور پھر ڈیڈر ڈروبا نے گول کرکے چیلسی کو فائنل میں پہنچادیا ، جبکہ لیور پول کا دوسرا گول اضافی وقت میں بیبل نے اسکور کیا۔ایگری گیٹ پر چار تین کی فتح سے چیلسی کی ٹیم پہلی بار چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ، فائنل میں چیلسی کا مقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے ہوگا ۔