UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> قومی چیلنج کپ فٹبال :پی آئی اے ٹورنامنٹ سے باہر،حبیب بنک کوارٹرفائنل میں داخل

کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک09مئی 2008)قومی چیلنج کپ فٹ بال میں جمعرات کو سٹی گورنمنٹ فٹ بال اسٹیڈیم (کے ایم سی) میں حبیب بینک نے سندھ گورنمنٹ پریس کو 2-1 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ پیپلزاسٹیڈیم میں کے پی ٹی کے خلاف ایک ایک گول سے ڈرا کھیلنے کے بعد پی آئی اے کی ٹیم مقابلے سے باہر ہوگئی۔ جمعے کو پیپلز اسٹیڈیم میں گروپ کا آخری میچ پاکستان اسٹیل اور پی ڈبلیو ڈی کے مابین کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل میں ہفتے کو پیپلزاسٹیڈیم میں نیوی اور حبیب بینک کی مضبوط ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف قسمت آزمائیں گی جبکہ سٹی گورنمنٹ اسٹیڈیم میں کے پی ٹی کا مقابلہ کے آر ایل کے ساتھ ہوگا دونوں میچز شام 4/ بجے کھیلے جائیں گے۔ جمعرات کو حبیب بینک نے سندھ گورنمنٹ پریس کو 2-1 سے مات دی پہلے ہاف کے 43/ ویں منٹ میں مڈفیلڈر محمد ابراہیم کے کارنر کے کراس پر اسٹرائیکر خیال محمد نے ہیڈ کے ذریعے گیند کو جال میں پھینکا پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری کے بعد حبیب بینک کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں بھی حریف پر دباؤ بڑھائے رکھا دوسرے ہاف میں کھیل کے 57/ ویں منٹ میں سندھ گورنمنٹ پریس کے مڈفیلڈر علی مراد نے 40/ گز کے فاصلے سے خوبصورت اور دلکش انداز میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں و اپس لاکھڑا کیا تاہم 78/ ویں منٹ میں متبادل کے طور پر گراؤنڈ میں اترنے والے تجربے کار ایوب تاج حبیب بینک کے لیے فتح گربن گئے انہوں نے 83/ ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے فیصلہ کن گول بنا کر اسے کامیابی سے ہمکنار کردیا اور اس کی نشست کوارٹر فائنل میں کنفرم کردی اس کے چھ پوائنٹس ہوگئے۔ جمعرات کو کھیلے گئے پیپلزاسٹیڈیم کے میچ میں پی آئی اے کی ٹیم کے پی ٹی کے خلاف ایک ایک گول سے برابر کھیلنے کی صورت میں چار پوائنٹس کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئی کے پی ٹی 8/ پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہی اس میچ میں کھیل کے ساتویں منٹ میں اسٹرائیکر افضل کے گول نے پی آئی اے کو برتری دلادی جو 14/ ویں منٹ میں کے پی ٹی کے فرید مجید نے برابر کردی اور اپنی ٹیم کو ناکامی سے بچالیا دوسرے ہاف کا اختتام بغیر گول کے ہوا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.