میڈرڈ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13مئی 2008) مانچسٹر یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا ٹائٹل دسویں مرتبہ جیت لیا۔ معروف فاتح ٹیم نے لیگ کے اہم میچ میں ویگن کی ٹیم کو باآسانی 2-0 سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل دسویں مرتبہ اپنے نام کر لیا۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر حاوی ہو گئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے میچ کے 33 ویں منٹ میں کرسٹینا رونالڈو نے پینلٹی کک پر گول کرکے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ میچ کے پہلے ہاف پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں ریان گگز نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھاتے ہوئے 2-0 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی اور یوں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویگن کو 2-0 سے ہرا کر انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے یہ ٹائٹل دسویں مرتبہ حاصل کیا ہے۔