UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> اے ایف سی فیسٹیول آف فٹبال :قومی انڈر14فٹبال ایران روانہ

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )اے ایف سی فیسٹیول آف فٹبال میں شرکت کیلئے قومی انڈر14فٹبال ٹیم لاہور سے تہران روانہ ہوگئی۔قومی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی ایف ایف کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسلم بٹ نے رخصت کیا ۔ایونٹ میں شرکت کرنیوالی 22رکنی قومی ٹیم کی قیادت کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید کے سپرد کی گئی ہے۔ فیسٹیول آف فٹبال میں حصو لینے والی پاکستانی ٹیم میں دو گول کیپرز ،سات ڈیفنڈرز چھ مڈفیلڈرز اور سات سٹرائیکرز شامل ہیں ۔ایونٹ میں پاکستان سمیت میزان ایران کے علاوہ افغانستان ، بنگلہ دیش ،بھوٹان ، بھارت ، مالدیپ ، سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ائیرپورٹ سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی فٹبال انڈر14ٹیم کے کوچ ناصر اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرامید ہیں اور تمام کھلاڑیوں نے بھرپورتیاری کررکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اوپن ٹرائلز کے بعد ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے جوتوقعات پر پورا اترے گی انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو جدید طرز پر تربیت دی گئی ہے اور میراتھن کیمپ کے انقعاد سے ان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ناصر اسماعیل نے مزید بتایا کہ تمام کھلاڑیوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم میں بہت سے ایسے باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کی نیشنل ٹیم کا حصہ ہونگے۔قومی ٹیم کے کپتان عبدالوحید نے کہاکہ وہ فتح کیلئے پرامید ہیں اور وہ جیت کیلئے جان لڑادینگے۔ایونٹ میں شرکت کرنیوالی قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ عبدالوحید (کپتان)اسد عرفان (نائب کپتان)،احسن اللہ ، یاسر علی ، عضیر قادر،،محمد ساجد،حسن سلیم خان ، آصف وارث،شرم بابر ،حسین ارشد،محمد سلمان ،حبیب اللہ ،عامر ،بلال ارشد، احسن خان ،زونیل اسلم ،عمر یونس ،شیر محمد ، محمد نواز ، فضل محمود ،عرفان یونس اور احمد فہیم شامل ہیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.