دبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) ایشیا کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح عراقی ٹیم کا دبئی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ عراقی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی آنے کی خصوصی دعوت دی تھی۔ ایشیا کپ کے فائنل میں عراقی ٹیم سعودی عرب کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد دبئی پہنچی تو وہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ پر ہزاروں مداحوں نے ٹیم کا استقبال کیا۔