لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک)پہلی نیشنل وویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں گروپ اے میں سرفہرست واپڈا کلب کاکل فائٹر کلب سے جوڑپڑیگا۔پنجاب یونیورسٹی اولڈکیمپس میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں فتح حاصل کرکے واپڈا کلب سپر لیگ میں پہنچ جائیگا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں واپڈا کلب نے فاطمہ کلب کو 4-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کی اس سے قبل واپڈا نے قومی چیمپئن سپورٹس سائنسزکو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔دوسری جانب گروپ سی میں راولپنڈی ینگ سٹاررائزنگ سپرلیگ میں پہنچ گیا ہے ۔لاہور زون گروپ میں اے واپڈا کی ٹیم نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جہاں دونوں میں کامیابی کے ساتھ واپڈا نے 6پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں جبکہ گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر سپورٹس سائنسز کلب ہے جو دو میں سے ایک میچ جیت کرتین پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے اورتین پوائنٹس کے ساتھ لاہور فائٹر تیسرے اور صفر پوائنٹس کے ساتھ فاطمہ کلب چوتھے نمبرپر ہے۔سیالکوٹ زون گروپ بی میں وہاڑی ینگ سٹار رائزنگ کلب دومیچز میں فتح حاصل کرکے6پوائنٹس کے ساتھ پہلے چانن بھگوال تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورسدھارکلب بغیر کسی پوائنٹ کے تیسرے نمبر پر ہے۔گروپ سی اسلام آباد زون میں راولپنڈی ینگ سٹار رائزنگ 8پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بلوچستان یونائٹیڈنے تین میچ کھیل 6پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی زون کے مقابلوں کا ابھی آغاز نہیں ہواہے۔