لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17 اگست 2008) پنجاب کے شعیب حسن نے سرحد کے وقاص محبوب کو 3-0 سے شکست دے کر نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ گرلز ایونٹ میں زویا خالد نے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب سکواش کمپلیکس لاہور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے انڈر19- فائنل میں شعیب حسن نے وقاص محبوب کے خلاف باآسانی 9-0، 9-6 اور 9-2 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر11- کے فائنل میں شان نے احسن کو، انڈر13- میں حماد فرید نے عاصم خان کو، انڈر15- میں علی بخاری نے بلال ذاکر کو اور انڈر17 میں ہارون صمد نے ناصر اقبال کو ہرا دیا۔ انڈر19- گرلز ایونٹ کے فائنل میں پنجاب کی زویا خالد نے عالیہ سرفراز کو 9-4، 9-0 اور 9-7 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا جبکہ انڈر15- میں حبیبہ خان نے رفعت خان کو شکست سے دوچار کیا۔