لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-1ستمبر2007) فرحان محبوب نے نمبر ون سیٹ عامر اطلس کو ہرا کر پنجاب اوپن سکواش چیمپئن شپ کا سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ فرحان محبوب نے سخت مقابلے کے بعد 11-8" 9-11" 11-6" 7-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں کے فائنل میں مقدس اشرف نے زویا خالد کو 4-9" 0-9 اور 8-10 سے شکست دی۔ آخر میں گورنر خالد مقبول اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضرار عظیم نے انعامات تقسیم کیے۔ فائنل کھیلنے والے چاروں کھلاڑیوں کو 25 ہزار فی کس انعام دیا گیا۔